ابن خاقان اور معتصم باللہ
ابن خاقان اور معتصم باللہ
معتصم باللہ بادشاہ کا ایک وزیر تھا جس کا نام خاقان تھا ۔۔۔۔ خاقان بیمار تھا بادشاہ عیادت کیلئے ان کے گھر گئے ۔۔۔۔ وزیر کا چھوٹا بیٹا تھا جس کا نام فتح بن خاقان تھا بلا کا ذہین تھا ۔۔۔۔ بادشاہ نے اس کا امتحان لیا ۔۔۔۔ اس سے پوچھا کہ بیٹے! آپ کا گھر اچھا ہے یا میرا؟
بڑا پیارا جواب دیا کہا! ہمارا گھر بادشاہ کے گھر کا مقابلہ کرسکتا ہے ۔۔۔۔ لیکن جب تک بادشاہ ہمارے گھر میں بیٹھا ہے تو پھر ہمارا گھر اچھا وہ وہ بھی بادشاہ کی وجہ سے ۔۔۔۔ زینت المکان بالمکین ۔۔۔۔ بادشاہ نے داد دی ۔۔۔۔ بادشاہ نے اپنی انگوٹھی نکالی اور اپنی ہتھیلی پر رکھ دی اور پوچھا کہ بیٹے اس انگوٹھی سے جو یاقوت کی ہے آپ نے اس سے زیادہ قیمتی چیز دیکھی ہے؟
کہا بالکل دیکھی ہے جس ہتھیلی نے اس کو اٹھایا ہے وہ اس انگوٹھی سے زیادہ قیمتی ہے اس لئے کہ ہتھیلی بھی بادشاہ کی ہے ۔۔۔۔ بادشاہ نے بڑا انعام دیا ۔۔۔۔ (اذکیاء امت)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

