آزمائشوں میں ثابت قدمی
ارشاد فرمایا کہ انسان آرام و آسائش پسند ہونے کے ساتھ ساتھ جلد باز بھی واقع ہوا ہے۔ مصائب سے بہت جلدی پریشان ہوکر ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیتا ہے ، مثبت نتائج نہ ملیں تو تنگ آکر سارا الزام بیرونی اثرات ، دوسروں کی شرارت اور دشمنوں کی سازش پہ تھوپنے کی کوشش کرتا ہے ۔ یہ شیطان کی چال ہے کہ اپنی ذاتی کمزوریوں سے نظر ہٹا کر دوسری چیزوں کی طرف متوجہ کراتا ہے۔ اس طرح مسائل کا حل بھی نہیں ملتا اور بدگمانی، غیبت، بہتان طرازی اور الزامات کی بوچھاڑ شروع ہوجاتی ہے جو انسان کو روحانی کینسر میں مبتلا کردیتی ہے ۔ ایسے لوگ قطع تعلق جیسے مہلک امراض کے بھی شکار ہوجاتے ہیں۔
( مؤرخہ ۷ دسمبر ۲۰۱۹ء، بعد نمازِ عشاء بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔