آزاد درویش
ایک پیدل چلنے والا ننگے سر‘ ننگے پائوں‘ حجاز کے قافلے کے ساتھ کوفہ سے نکلا اور ہمارے ساتھ ہو گیا۔۔۔۔۔ میں نے دیکھا کہ وہ نقد ہی نہیں رکھتا تھا خوشی خوشی سے چل رہا تھا اور کہہ رہا تھا۔۔۔۔۔
نہ میں اونٹ پر سوار ہوں اور نہ اونٹ کی طرح بوجھ اٹھایا ہوا ہوں
نہ رعیت کا بادشاہ ہوں اور نہ بادشاہ کا غلام ہوں
مجھے نہ موجود (کے چوری جانے) کا غم ہے اور نہ معدوم کی پریشانی
میں آرام سے سانس لیتا ہوں اور عمر گزارتا ہوں
ایک شتر سوار نے اس سے کہا: اے فقیر! تو کہاں جا رہا ہے واپس ہو جا کیونکہ تو سختی سے مر جائے گا۔۔۔۔۔ اس نے نہیں سنا اور بیابان میں قدم رکھا اور چلا گیا جب ہم مقام نخلہ محمود میں پہنچے تو مالدار کو موت آ گئی فقیر اس کے سرہانے آیا اور کہا : ہم سختی کی وجہ سے نہیں مرے اور تو اونٹ پر مر گیا۔۔۔۔۔(گلستان سعدی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

