آدابِ ہدیہ
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمداشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ جو شخص ہم کو
محتاج سمجھ کر دیتا ہے اس کا ہدیہ تو لینے کو جی نہیں چاہتا اور جو اس غرض سے دیتا ہے کہ ہمارے یعنی دینے والے کے گھر میں برکت ہواور ہمارے لے لینے کو ہمارا احسان سمجھے اس کاہدیہ لے لینے کو جی چاہتا ہے،اگر چہ وہ چار پیسے ہی ہوں۔
۔( حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ اس کی تشریح میں فرماتے ہیں کہ محتج سمجھ کر دینا عادةً ذلیل سمجھ کر دینا ہوتا ہے اور یہ آدابِ ہدیہ کے خلاف ہے کہ مہدی الیہ یعنی ہدیہ لینے والے کو ذلیل سمجھا جاۓ ) ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

