آج کل کے لوگوں کی ایک علمی اور عملی خرابی
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ آج کل لوگ علمی خرابی میں بھی مبتلا ہیں اور عملی خرابی میں بھی۔ ایک عملی خرابی یہ ہے کہ آج کل جو شخص عمل کے اعتبار سے جس حالت میں ہو وہ اس پر قناعت کئے ہوئے ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ میرے اندر کوئی نقص نہیں۔ بات یہ ہے کہ لوگوں کو فکر نہیں ، دُھن نہیں بلکہ بعض لوگ تو اس کی بھی کوشش کرتے ہیں کہ اپنی بری حالت کو بھی برا ثابت نہ ہونے دیں اور بعض کے اندر یہ بات تو نہیں ہے مگر کم از کم اتنا تو سمجھتے ہی ہیں کہ جو حالت ہماری ہے اس میں تغیر و تبدل کی حاجت نہیں۔ میں تو کہتا ہوں کہ یہ خشیت کی کمی ہے۔ خوف کے اندر احتمال ہوا کرتا ہے کہ کہیں مجھ سے یہ نہ ہوجائے ، وہ نہ ہوجائے۔ بس لوگوں میں خوف نہیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

