آج کل لوگوں میں قناعت نہیں ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ پہلے لوگ چاہے وہ دیندار ہوں یا دنیا دار قانع بہت ہوتے تھے۔ نہایت ہشاش بشاش رہتے تھے اور بے فکری سے گذر کرتے تھے۔ آج کل کے لوگوں کے قلوب ہوسوں سے پُر ہیں اور ان کا پورا ہونا اختیار میں نہیں اس لئے پریشان رہتے ہیں۔ کوئی وقت چین سے نہیں گذرتا۔ پہلے صرف لوگوں کو دو روٹی کی ضرورت تھی اور آج کل کے لوگ چاہتے ہیں کہ رہنے کو ایک اعلیٰ درجہ کامل ہو، سواری کو ایک موٹر ہو، چشم و خدم ہوں۔ تمام عمر اس کے جمع کرنے کی فکر میں گذر جاتی ہے۔ بس اس کے مصداق ہوتے ہیں۔
نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم
نہ ادھر کے ہوئے نہ اُدھر کے ہوئے
نہ معلوم ان لوگوں نے اتنی فکریں اپنے ذمے کیوں لے رکھی ہیں۔صرف چار گز کپڑا اور دو روٹی کے سوا ان کی قسمت میں کیا ہے اور پریشانی کھاتے ہیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

