آج کل قلوب میں اعمال کی قدر نہیں
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ لوگوں کے قلوب میں اعمال کی قدر نہیں ہوتی ۔ کسی غالی درویش نے نماز کی نسبت حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃاللہ علیہ سے عرض کیا تھا کہ حضرت جب دل متوجہ نہ ہو تو اس اٹھک بیٹھک سے کیا نتیجہ؟ حضرت نے فرمایا کہ اس اٹھک بیٹھک کی قیمت وہاں معلوم ہوگی کہ کس درجہ کی چیز ہے؟ فرمایا کہ یہی سب کچھ ہے۔ اگر حق تعالیٰ اسی کی توفیق عطا فرمائیں اور بلا حضورِ قلب ہی اٹھک بیٹھک ہوجایا کرے تو بڑی دولت ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

