آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں
لاہور میں گلبرگ مارکیٹ کی مسجد چھوٹی تھی جس کی وجہ سے نمازیوں کو تکلیف ہوتی تھی۔۔۔ مسجد کے ساتھ والی دُکان اگر مسجد میں شامل ہو جائے تو کافی حد تک نمازیوں کو سہولت ہو جائے۔۔۔ اس سلسلہ میں مقامی کاروباری حضرات نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ مسجد سے ملحق دُکان ایک ماڈرن خاتون کی ہے۔۔۔ مارکیٹ کے ایک کاروباری صاحب اپنے ایک دوست کے ہمراہ خاتون سے ملنے کے لیے گئے اور بتایا کہ وہ گلبرگ میں واقع آپ کی دُکان خریدنا چاہتے ہیں۔۔۔ خاتون نے دُکان بیچنے سے انکار کردیا کہ مجھے ہر ماہ اس سے کرایہ ملتا ہے اور ویسے بھی میں ضرورت مند نہیں۔
یہ دونوں صاحب مایوس واپس آگئے۔ چند دنوں کے بعد دوبارہ مشورہ کیا کہ ہم نے خاتون کو یہ تو بتایا نہیں کہ ہم دُکان کس غرض سے خریدنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ دونوں حضرات دوبارہ خاتون سے ملنے کے لیے گئے اور وضاحت کی کہ ہم آپ کی دُکان خرید کر مسجد میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ خاتون نے پوچھا آپ کو معلوم ہے کہ اس جگہ کی قیمت کیا ہے؟ دونوں نے کہا ہم بھی کاروباری ہیں آپ فکر نہ کریں ہم بلا سوچے سمجھے آپ کے پاس نہیں آئے۔۔۔ بتائیں آپ کی دُکان کی قیمت کیا ہے؟ خاتون نے کہا دُکان کی قیمت آپ نہیں دے سکیں گے؟ یہ سن کر دونوں میں سے ایک صاحب نے جیب سے چیک بک نکالی اور خاتون کے سامنے رکھ دی اور کہا چیک پر رقم آپ لکھ دیں دستخط میں کردیتا ہوں۔ خاتون نے کہا میں کچھ بھی رقم لکھ سکتی ہوں؟ خاتون کو کہا گیا کہ کوئی بات نہیں آپ حسب منشا رقم لکھ دیں۔
خاتون نے چیک بک ہاتھ میں لی اور قلم تھام لیا۔ چند لمحے سوچنے کے بعد خاتون نے چیک بک بند کی اور واپس کردی۔۔۔ جی کیا مطلب کیا آپ نے پھر ارادہ بدل دیا۔۔۔ خاتون نے کہا ہاں میں نے اپنا ارادہ بدل دیا، میں وہ دُکان مسجد کو دیتی ہوں ۔۔۔حالانکہ وہ ایک دُنیادار ماڈرن قسم کی خاتون تھی۔۔۔ چاہتی تو اپنی مرضی کی رقم کا چیک وصول کرسکتی تھی ۔۔۔لیکن اس نے دُنیا کے چیک پر آخرت کے چیک کو ترجیح دی اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ تجارت کا ایسا معاملہ کرلیا کہ بڑے بڑے دینداروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی فیاضی سخاوت اور اُمور خیر میں خرچ کرنے کی توفیق سے نوازیں اور اپنی آخرت کے بینک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی توفیق عطا فرمائیں کہ بے شک یہی وہ تجارت ہے جس میں نفع ہی نفع ہے۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

